5 اشعار

مل بیٹھنے کے سارے قرینوں کی خیر ہو

Mil baithne ke saare qareenon ki khair ho

مل بیٹھنے کے سارے قرینوں کی خیر ہو

«مل بیٹھنے کے سارے قرینوں کی خیر ہو» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

مل بیٹھنے کے سارے قرینوں کی خیر ہواس کارواں سرا کے مکینوں کی خیر ہو

ٹھہراؤ پانیوں میں ہے کتنا عجیب سادریا کے خوش خرام سفینوں کی خیر ہو

ہر خواب کے سفر میں مرے پاؤں کے تلےآ کر کھسکنے والی زمینوں کی خیر ہو

کر ایک لمحہ سکھ کا مرے روز و شب کو دانتیرے تمام سال مہینوں کی خیر ہو

دم سے انہی کے اپنے در و بام ہیں بلندمیرے وطن کے خاک نشینوں کی خیر ہو

— شبنم شکیل