5 اشعار

یوں تو طے ہو بھی چکا ترک محبت کرنا

Yun to tay ho bhi chuka tark-e-mohabbat karna

یوں تو طے ہو بھی چکا ترک محبت کرنا

«یوں تو طے ہو بھی چکا ترک محبت کرنا» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

یوں تو طے ہو بھی چکا ترک محبت کرناکتنا مشکل ہے مگر خود اسے رخصت کرنا

اب کسی شہر میں بھی خوش نہیں رہنے دیتاوہ ترے شہر سے میرا کبھی ہجرت کرنا

ابھی پایا بھی نہیں تھا کہ اسے کھو بھی دیااپنی عادت ہے ہر اک کام میں عجلت کرنا

سب کی سہہ لیتے ہیں ہم سامنے اس کے لیکنسخت مشکل ہے بیاں دل کی حکایت کرنا

بے وفائی سے تری بڑھ کے عجب بات تھی کیاکسی ان ہونی پہ اب کس لئے حیرت کرنا

— شبنم شکیل