5 اشعار

رسوائی کا بھی ہم پر الزام ضروری تھا

Ruswai ka bhi hum par ilzaam zaroori tha

رسوائی کا بھی ہم پر الزام ضروری تھا

«رسوائی کا بھی ہم پر الزام ضروری تھا» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

رسوائی کا بھی ہم پر الزام ضروری تھاجو دل نے کمایا ہے وہ نام ضروری تھا

مرتے ہی رہے پیہم اور جی کے نہیں دیکھاہم بھول گئے شبنم جو کام ضروری تھا

کرتا جو وضاحت وہ ہم زندہ کہاں رہتےباتوں میں جو تھا اس کی ابہام ضروری تھا

زہر غم دنیا کے تریاک کی خاطر سےزہر غم جاناں کا اک جام ضروری تھا

اک عمر دیا اس نے جو ساتھ وہ کافی ہےاب تھک سا گیا تھا دل آرام ضروری تھا

— شبنم شکیل