4 اشعار

ان کی شرمندۂ احسان سی ہو جاتی ہے

Un ki sharminda-e-ehsan si ho jaati hai

ان کی شرمندۂ احسان سی ہو جاتی ہے

«ان کی شرمندۂ احسان سی ہو جاتی ہے» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

ان کی شرمندۂ احسان سی ہو جاتی ہےیہ نظر مل کے پشیمان سی ہو جاتی ہے

تم نے چھینا ہے مرے دل کا دیا آنکھ کی لوان اندھیروں میں بھی پہچان سی ہو جاتی ہے

آنکھ کا شہر ہو آباد تو دل کی بستیآپ ہی آپ سے ویران سی ہو جاتی ہے

ان کو پہچان کے بھی تازہ ستم پر شبنمؔاتنی نادان ہے حیران سی ہو جاتی ہے

— شبنم شکیل