7 اشعار

وہاں بھی زہر زباں کام کر گیا ہوگا

Wahan bhi zehr-e-zabaan kaam kar gaya hoga

وہاں بھی زہر زباں کام کر گیا ہوگا

«وہاں بھی زہر زباں کام کر گیا ہوگا» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

وہاں بھی زہر زباں کام کر گیا ہوگاکہ آدمی تھا وہ باتوں سے ڈر گیا ہوگا

تھی میں بھی اس پہ ہنسی مل کے اس جہاں کے ساتھیہ سن کے شرم سے شاید وہ مر گیا ہوگا

ہزار بار سنا پھر بھی دل نہیں ماناکہ میرے پیار سے دل اس کا بھر گیا ہوگا

نئے مکین ہیں اب واں اسے خبر کب تھیبڑے خلوص سے وہ میرے گھر گیا ہوگا

کوئی دریچہ کھلا رہ گیا تھا آندھی میںمرا وجود یقیناً بکھر گیا ہوگا

وہ جانتا تو ہے محفل کے بھی سبھی آدابجو دیکھ کر نہیں اٹھا تو ڈر گیا ہوگا

نہ ہو جو سطح پہ ہلچل تو اس سے یہ نہ سمجھچڑھا ہوا تھا جو دریا اتر گیا ہوگا

— شبنم شکیل