6 اشعار

ایسا نہیں کہ اس نے بنایا نہیں مجھے

Aisa nahin ke us ne banaya nahin mujhe

ایسا نہیں کہ اس نے بنایا نہیں مجھے

«ایسا نہیں کہ اس نے بنایا نہیں مجھے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا شاہین عباس» میں 23 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

ایسا نہیں کہ اس نے بنایا نہیں مجھےجو زخم اس کو آیا ہے آیا نہیں مجھے

دیوار کو گرا کے اٹھایا بھی میں نے تھادیوار نے گرا کے اٹھایا نہیں مجھے

میں خود بھی آ رہا تھا جگہ ڈھونڈتے ہوئےیاں تک یہ انہدام ہی لایا نہیں مجھے

میرا یہ کام اور کسی کے سپرد ہےخود خواب دیکھنا ابھی آیا نہیں مجھے

کل نیند میں چراغ کو ناراض کر دیاسورج نے آج صبح جگایا نہیں مجھے

زنجیر لازمی ہے کہ زنجیر کے بغیرچلنا زمین پر ابھی آیا نہیں مجھے

— شاہین عباس

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں