5 اشعار

دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا

Dua hamzaad ho sakti diya hamraaz ho sakta

دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا

«دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا شاہین عباس» میں 23 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتامیں ویرانی پہ اتنا تو اثر انداز ہو سکتا

یہ میری خامشی اس انتہا کی خامشی ہوتیکسی بھی شام کا میں نقطۂ آغاز ہو سکتا

میں بیتابانہ ان گلیوں میں پھرتا یہ مرا حق تھامری دستک پہ شہر خواب کا در باز ہو سکتا

یہ دن اور رات کس جانب اڑے جاتے ہیں صدیوں سےکہیں رکتے تو میں بھی شامل پرواز ہو سکتا

کم از کم خاک و خوں کی گم شدہ کڑیاں ہی مل جاتیںسر دنیا یہ دل اتنا تو در انداز ہو سکتا

— شاہین عباس

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں