5 اشعار

جھگڑے اپنے بھی ہوں جب چاک گریبانوں کے

Jhagde apne bhi hon jab chaak girebaanon ke

جھگڑے اپنے بھی ہوں جب چاک گریبانوں کے

«جھگڑے اپنے بھی ہوں جب چاک گریبانوں کے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا شاہین عباس» میں 23 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

جھگڑے اپنے بھی ہوں جب چاک گریبانوں کےکام ہوتے ہوئے رہ جاتے ہیں ویرانوں کے

جیسے آنکھوں کے یہ دو تل ہوں جو تبدیل نہ ہوںغول آتے ہوئے جاتے ہوئے انسانوں کے

لوگ ہی لوگ اڑے جاتے ہیں گلیوں گلیوںہم نے کچھ نقشے اچھالے تھے بیابانوں کے

آسماں گرتا ہوا صاف نظر آتا ہےبالا خانوں میں یہ در کھلتے ہیں تہہ خانوں کے

بات کی اور پھر اس بات کا مطلب پوچھادن برے بھی بڑے اچھے رہے دیوانوں کے

— شاہین عباس

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں