7 اشعار

خوب روکا شکایتوں سے مجھے

Khūb rokā shikāyatoñ se mujhe

خوب روکا شکایتوں سے مجھے

«خوب روکا شکایتوں سے مجھے» شیخ ابراہیم ذوق کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے ابراہیم ذوق» میں 15 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

خوب روکا شکایتوں سے مجھےتو نے مارا عنایتوں سے مجھے

واجب القتل اس نے ٹھہرایاآیتوں سے روایتوں سے مجھے

کہتے کیا کیا ہیں دیکھ تو اغیاریار تیری حمایتوں سے مجھے

کیا غضب ہے کہ دوست تو سمجھےدشمنوں کی رعایتوں سے مجھے

دم گریہ کمی نہ کر اے چشمشوق کم ہے کفایتوں سے مجھے

کمیٔ گریہ نے جلا ماراہوا نقصاں کفایتوں سے مجھے

لے گئی عشق کی ہدایت ذوقؔان کنے سب نہایتوں سے مجھے

— شیخ ابراہیم ذوق

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں