ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 18 جنوری 2026

بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھے محسن زیدی

مہمان شاعر: محسن زیدی

17
سپیکرز
310
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

محسن زیدی — مہمان شاعر

محسن زیدی، پورا نام سید محسن رضا زیدی اور قلمی نام محسن، اردو غزل کے ایک معتبر اور باوقار شاعر تھے۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1935ء کو بہرائچ، اتر پردیش (بھارت) میں ہوئی۔ ان کا تعلق ایک علمی و تہذیبی گھرانے سے تھا؛ والد سید علی رضا زیدی اور والدہ سغرا بیگم تھیں۔ محسن زیدی نے اپنی ابتدائی تعلیم پرتاب گڑھ میں حاصل کی، بعد ازاں لکھنؤ یونیورسٹی سے انگریزی ادب، تاریخ اور معاشیات میں بی اے کیا اور الہ آباد یونیورسٹی سے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی ادبی دلچسپی بھی پروان چڑھتی رہی اور کم عمری ہی میں شاعری کا آغاز کر دیا۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد محسن زیدی نے انڈین اکانومک سروس میں شمولیت اختیار کی اور 1956ء سے 1993ء تک حکومتِ ہند میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں، جہاں وہ سینئر اکنامسٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے منصب تک پہنچے۔ سرکاری ذمہ داریوں کے سلسلے میں انہیں جاپان، سنگاپور، ہانگ کانگ، تائیوان، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور الجزائر سمیت کئی ممالک کے دورے کرنے کا...

مکمل تعارف اور کلام ‹