ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
28 نومبر 2025
اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)
مہمان شاعر: قتیل شفائی
21
سپیکرز
270
سامعین
سپیکرز
قتیل شفائی — مہمان شاعر
اردو کے معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار قتیل شفائی، جن کا اصل نام محمد اورنگ زیب تھا، 24 دسمبر 1919ء کو ہری پور، ہزارہ (برٹش انڈیا، موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول ہری پور سے حاصل کی، مگر والد کے انتقال کے باعث اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے۔ نوجوانی ہی میں ادب سے ان کی وابستگی گہری ہوگئی اور 1938ء میں انہوں نے اپنا ادبی تخلص “قتیل شفائی” اختیار کیا، جس میں "شفائی" اپنے استاد حکیم محمد یحییٰ شفا کے احترام میں شامل کیا۔ یہی وابستگی ان کے ادبی سفر کا بنیاد بنی جس نے بعد میں انہیں اردو دنیا کی ایک معتبر آواز بنا دیا۔قتیل شفائی نے 1940 کی دہائی میں لاہور کا رخ کیا اور ادبی مجلہ "ادبِ لطیف" میں بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کیا۔ ان کی پہلی غزل لاہور کے ہفت روزہ سٹارمیں شائع ہوئی، جس کے بعد ان کا ادبی سفر تیزی سے آگے بڑھا۔ قیامِ پاکستان کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور بطور نغمہ نگار 2500 سے زائد فلمی گیت تخلیق کیے، جن میں سے متعدد گیت پاکستانی ا...