ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 9 دسمبر 2025

کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)

مہمان شاعر: فرحت عباس شاہ

21
سپیکرز
291
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

فرحت عباس شاہ — مہمان شاعر

فرحت عباس شاہ پاکستان کے ممتاز، ہم عصر اور ہمہ جہت شاعر، ادیب، فلسفی اور سماجی دانش ور ہیں جنہیں 23 مارچ 2023 کو حکومتِ پاکستان نے ان کی ادبی و فکری خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا۔ وہ 15 نومبر 1964 کو جھنگ میں پیدا ہوئے اور نوجوانی ہی سے شاعری کا آغاز کیا، جو بعد ازاں ایک بھرپور اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادبی سفر میں تبدیل ہوا۔ آپ اردو اور پنجابی میں شاعری کے بیش قیمت ذخیرے کے مالک ہیں ان کی پہلی کتاب شام کے بعد جون 1989 مین شائع ہوئی جس کے بعد ازاں بہت سے ایڈیشن شائع ہوئے جو اس کتاب کی پزیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور اب تک 79 سے زائد کتابیں تحریر کر چکے ہیں جن میں غزل، نظم، فکری نثر، تحقیقی کام اور تنقیدی مضامین شامل ہیں۔ اُن کی شاعری میں محبت، انسان دوستی، اجتماعی شعور، ملکی خدمت اور سماجی بصیرت ایک ساتھ جھلکتی ہے، جس نے انہیں لاکھوں قارئین میں غیر معمولی مقبولیت عطا کی۔ڈاکٹر فرحت عباس شاہ کی تعلیمی زندگی بھی اتنی ہی مضبوط اور ہمہ گیر ہے جتنی ان کی ا...

مکمل تعارف اور کلام ‹