7 اشعار

اعتراف

E'taraf

اعتراف

«اعتراف» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

بھولتا کون ہےوقت کے گھاؤ کو

ہجر کے تندطوفان کی بے یقین لہر میںوصل کے خواب کی ڈوبتی ناؤ کو

بھولتا کون ہےبھولتا کون ہے

اپنے قاتل کے خدوخال کودُکھ اُٹھاتے دنوں اور ماہ وسال کو

بھولتا کون ہےبھولتا کون ہے

عمر کی شاخ پر کھلنے والی اس اک اوّلین شام کوبے سبب جو لگا ہے اِس الزام کو

پھر تِرے نام کوبھولتا کون ہے ۔۔!​

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں