7 اشعار

دل تھا کہ خوش خیال تجھے دیکھ کر ہوا

Dil tha ke khush khayal tujhe dekh kar hua

دل تھا کہ خوش خیال تجھے دیکھ کر ہوا

«دل تھا کہ خوش خیال تجھے دیکھ کر ہوا» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

دل تھا کہ خوش خیال تجھے دیکھ کر ہوایہ شہر بے مثال تجھے دیکھ کر ہوا

اپنے خلاف شہر کے اندھے ہجوم میںدل کو بہت ملال تجھے دیکھ کر ہوا

طول شب فراق تری خیر ہو کہ دلآمادۂ وصال تجھے دیکھ کر ہوا

یہ ہم ہی جانتے ہیں جدائی کے موڑ پراس دل کا جو بھی حال تجھے دیکھ کر ہوا

آئی نہ تھی کبھی مرے لفظوں میں روشنیاور مجھ سے یہ کمال تجھے دیکھ کر ہوا

بچھڑے تو جیسے ذہن معطل سا ہو گیاشہر سخن بحال تجھے دیکھ کر ہوا

پھر لوگ آ گئے مرا ماضی کریدنےپھر مجھ سے اک سوال تجھے دیکھ کر ہوا

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں