5 اشعار

عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلے

Ishq karo to yeh bhi socho arz-e-sawaal se pehle

عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلے

«عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلے» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے ابو لقمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلےہجر کی پوری رات آتی ہے صبح وصال سے پہلے

دل کا کیا ہے دل نے کتنے منظر دیکھے لیکنآنکھیں پاگل ہو جاتی ہیں ایک خیال سے پہلے

کس نے ریت اڑائی شب میں آنکھیں کھول کے رکھیںکوئی مثال تو ہونا اس کی مثال سے پہلے

کار محبت ایک سفر ہے اس میں آ جاتا ہےایک زوال آثار سا رستہ باب کمال سے پہلے

عشق میں ریشم جیسے وعدوں اور خوابوں کا رستہجتنا ممکن ہو طے کر لیں گرد ملال سے پہلے

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں