9 اشعار

ایک جیسا مکالمہ

Ek Jaisa Mukalama

ایک جیسا مکالمہ

«ایک جیسا مکالمہ» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

بچھڑتے لمحوں میںاس نے مجھ سے کہا تھا دیکھو

''ہماری راہیں جدا جدا ہیںمگر ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے زندگی بھر

کسی بھی لمحہ اداسیوں کیفصیل حائل نہ ہونے دینا

ہوا کے ہاتھوں پہ لکھتے رہناجدائیوں کے تمام قصے

قدم قدم پر جو پیش آئیںوہ سانحے بھی نظر میں رکھنا

میں جب بھی لوٹا تو اپنے ہونٹوں کی تازگی کوتمہاری بجھتی ہوئی ان آنکھوں میں لا رکھوں گا

جو میری اپنی ہیں صرف میری''بچھڑتے لمحوں میں اس نے مجھ سے نہ جانے کیا کچھ کہا سنا تھا

اور اباسے بھی یہی کہے گا

وہ جس کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالےنئے سفر پر نکل پڑا ہے

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں