7 اشعار

تَکتی تھی وہ چَٹان مجھے ہی گھڑی گھڑی

Takti thi woh chaṭaan mujhay hi ghaṛi ghaṛi

تَکتی تھی وہ چَٹان مجھے ہی گھڑی گھڑی

«تَکتی تھی وہ چَٹان مجھے ہی گھڑی گھڑی» سعید شارق کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل میں اُترے نہ اُداسی سے بھری کہلائے سعید شارق» میں 5 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

تَکتی تھی وہ چَٹان مجھے ہی گھڑی گھڑیسو تیشہء نگاہ سے اِک مُورتی گھڑی

کَب سے مُصِر تھا کھیلتے رَہنے پہ کوئی پَلمَیں نے بھی کھیل کھیل ہی میں توڑ دی گھڑی

پکڑا ہُوا ہے مُجھ کو گریباں سے، وَقت نےاِک ہَتھکڑی سے کَم تو نہیں ہے مِری گھڑی!

کَیسا اَلارم ہے مِرے دل میں لَگا ہُوا!تیرا خیال آتے ہی بَجنے لَگی گھڑی

رہتا ہوں مَیں گُزشتہ زمانے میں آج تکپَہنی ہُوئی ہے گَرچہ نئے دور کی گھڑی

ہَر بار پانچ بجتے ہی رُکتی ہیں سوئیاںکِتنی دَفعہ خَرید چُکا ہوں نئی گھڑی!

ناوقت سے ہے ربط مِرا، وقت سے نہیں!کیسا مکان! کیسا زماں! کون سی گھڑی!

— سعید شارق

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں