7 اشعار

اندیشہ ہائے روز مکافات اور میں

Andesha haye roz-e-mukafat aur main

اندیشہ ہائے روز مکافات اور میں

«اندیشہ ہائے روز مکافات اور میں» شبنم شکیل کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «نہ کوئی حرف ملامت نہ کوئی کلمۂ خیر شبنم شکیل» میں 16 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

اندیشہ ہائے روز مکافات اور میںاس دل کے بے شمار سوالات اور میں

خلق خدا پہ خلق خدا کی یہ دار و گیرحیراں خدائے ارض و سماوات اور میں

کیا تھی خوشی اور اس کی تھی کیا قیمت خریداب رہ گئے ہیں ایسے حسابات اور میں

ہر لحظہ زندگی کی عنایات اور وہہر لمحہ ایک مرگ مفاجات اور میں

پہلے صداقتوں کے وہ پرچار اور دلاب قول و فعل کے یہ تضادات اور میں

ہاروں گی میں ہی مجھ کو یہ وہم و گماں نہ تھاآپس میں جب حریف تھے حالات اور میں

ہم راز و ہم سخن تھا مگر اس کے باوجودٹکرائے میرے دل کے مفادات اور میں

— شبنم شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں