ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 13 جنوری 2026

داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی

مہمان شاعر: کیف احمد صدیقی

15
سپیکرز
280
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

کیف احمد صدیقی — مہمان شاعر

کیف احمد صدیقی، جن کا اصل نام احتشام علی صدیقی تھا، اردو ادب کے ایک سنجیدہ اور معتبر شاعر تھے۔ وہ 12 جنوری 1943ء کو سیتا پور، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ شاعری میں انہوں نے „کیف“ تخلص اختیار کیا۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے اردو اور تاریخ میں ایم۔اے کی ڈگری حاصل کی اور عملی زندگی میں سیتا پور انٹر کالج سے وابستہ ہو کر تدریسی خدمات انجام دیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ شاعری ان کی مستقل دل چسپی رہی، جسے انہوں نے پوری ذمہ داری اور فکری سنجیدگی کے ساتھ نبھایا۔کیف احمد صدیقی نے اپنے ادبی سفر کا آغاز بچوں کے لیے نظموں سے کیا اور بعد میں بالغ قارئین کے لیے شاعری کی طرف متوجہ ہوئے۔ بچوں کے لیے ان کی متعدد کتابیں شائع ہوئیں، جن میں دلچسپ نظمیں، سدا بہار نظمیں، اچھی نظمیں اور دینی نظمیں شامل ہیں، جب کہ ان کی نظمیں بچوں کے معروف رسائل جیسے کھلونا، کلیاں، غنچہ اور پیامِ تعلیم میں باقاعدگی سے شائع ہوتی رہیں۔ بالغ قارئین کے لیے ان کے تین اہم شعری مجموعے گرد کا درد (1970ء)، سورج کی آنکھ (1977ء) اور حساب لفظ لف...

مکمل تعارف اور کلام ‹