ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 17 دسمبر 2025

ہمیں نےپیار مانگاتھا،ہمیں نے داغ پائے ہیں (کشور ناہید )

مہمان شاعر: کشور ناہید

17
سپیکرز
230
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

کشور ناہید — مہمان شاعر

کشور ناہید اردو ادب کی اُن توانا اور باوقار آوازوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے شاعری کو محض جمالیاتی اظہار نہیں بلکہ سماجی شعور، مزاحمت اور نسائی خود آگہی کا وسیلہ بنایا۔ وہ 1940ء میں بلندشہر، اتر پردیش (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئیں اور ہجرت کے بعد پاکستان میں سکونت اختیار کی۔ انہوں نے اردو اور فارسی کی ادبی تعلیم کے ساتھ ساتھ پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے معاشیات میں ایم اے کیا۔ ابتدا ہی سے ان کی شاعری میں عورت کی شناخت، جبر کے خلاف احتجاج، آزادیٔ اظہار اور انسانی وقار جیسے موضوعات نمایاں رہے، جس نے انہیں اردو کی صفِ اوّل کی شاعرہ کے طور پر منوایا۔کشور ناہید کا ادبی سفر نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ لبِ گویا 1968ء میں شائع ہوا جس پر انہیں آدم جی ادبی انعام ملا۔ اس کے بعددشت قیس میں لیلی، میں پہلے جنم میں رات تھی، عورت خواب اور خاک کے درمیان، بے نام مسافت، اور بری عورت کی کتھا جیسی اہم مطبوعات سامنے آئیں جنہوں نے اردو ادب میں نسائی بیانیے کو ایک مضبوط فکری اساس دی۔...

مکمل تعارف اور کلام ‹