ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
14 جنوری 2026
کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی
مہمان شاعر: کیفی اعظمی
16
سپیکرز
172
سامعین
سپیکرز
کیفی اعظمی — مہمان شاعر
کیفی اعظمی (اصل نام: سیّد اطہر حسین رضوی) اردو ادب کے ان درخشاں ستاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شاعری، نغمہ نگاری اور فکری جدوجہد کو یکجا کر کے ایک بھرپور ادبی و سماجی روایت قائم کی۔ وہ 14 جنوری 1919ء کو مجواں، ضلع اعظم گڑھ (اترپردیش) میں ایک مذہبی زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ کم عمری ہی سے شعر و ادب سے شغف تھا اور صرف 11 برس کی عمر میں پہلی غزل کہی جو بعد میں بیگم اختر کی آواز سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچی۔ ابتدائی تعلیم مذہبی ادارے میں حاصل کی، مگر نوجوانی میں ہی سیاسی شعور بیدار ہوا اور 1942ء کی تحریکِ ترکِ موالات کے دوران رسمی تعلیم ترک کر کے عملی جدوجہد کی راہ اختیار کی۔ اسی زمانے میں وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ ہوئے اور ان کی شخصیت میں شاعر اور انقلابی یکجا ہو گئے۔ادبی اعتبار سے کیفی اعظمی ترقی پسند تحریک کے نمایاں ستون، Progressive Writers’ Association اور Indian People’s Theatre Association (IPTA) کے سرگرم رکن رہے۔ ابتدا میں غزل کہی، مگر جلد ہی نظم کو اظہار کا ذریعہ بنای...