ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
30 نومبر 2025
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)
مہمان شاعر: افتخارعارف
20
سپیکرز
359
سامعین
سپیکرز
افتخارعارف — مہمان شاعر
اردو کے عہدِ حاضر کے ممتاز شاعر افتخار حسین عارف 21 مارچ 1943 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے وہاں کے روایتی علمی ماحول۔فرنگی محل کے مدارس اور جوبلی کالج سے حاصل کی، پھر لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے کیا جہاں اردو و انگریزی کے ساتھ سنسکرت بھی پڑھی۔ علم و تہذیب سے لبریز لکھنؤ کی فضا نے ان کے ادبی ذوق کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا، اور یہی تربیت آگے چل کر ان کی شاعری کے اس گہرے، تہہ دار اور علامتی اسلوب میں جھلکتی ہے جس نے انہیں عصرِ حاضر کے بڑے شعرا میں نمایاں کیا۔سنہ 1965 میں وہ پاکستان ہجرت کر گئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی، جہاں ان کا پیشہ ورانہ سفر ریڈیو پاکستان سے بطور نیوزکاسٹر شروع ہوا۔ بعد ازاں وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے کراچی سینٹر سے وابستہ ہوئے اور معروف پروگرام “کسوٹی” کے ذریعے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ ایک طویل عرصہ لندن میں اردو مرکز سے منسلک رہ کر انہوں نے اردو زبان کے فروغ کے لیے اہم خدمات انجام دیں، اور وطن واپسی پر قومی زبان اتھارٹی اور پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز...